04:55 , 22 اپریل 2026
Watch Live

آئی اے ای اے نے خنداب جوہری تنصیب کو نقصان کی تصدیق کردی

خنداب جوہری تنصیب

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی ین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے ایران کے خنداب میں واقع جوہری پلانٹ پر حملے کے بعد ہونے والے نقصانات کی تصدیق کر دی ہے۔

آئی اے ای اے کے مطابق ایران نے 27 مارچ کو خنداب تنصیب پر حملے کی اطلاع دی تھی، جس کے بعد ابتدائی جائزے میں معلوم ہوا کہ یہ پلانٹ اس وقت غیر فعال ہے۔

ایجنسی نے مزید وضاحت کی کہ خنداب تنصیب میں کوئی اعلان شدہ جوہری مواد موجود نہیں تھا، جس کے باعث تابکاری کے پھیلاؤ کا خطرہ نہیں ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور جوہری تنصیبات کی سلامتی پر عالمی سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے۔

پوپ لیو کی مذہب کے نام پر جنگ کی مذمت، جنگ بندی اور مذاکرات کی اپیل

دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے ماہرین کو چاہیے کہ وہ امریکی قیادت کو زمینی حقائق سے آگاہ کریں۔

انہوں نے سابق امریکی صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام اسرائیل کے بیانیے سے ناراض ہیں اور وہ ان پالیسیوں سے تھک چکے ہیں جو ان کے بقول امریکی جمہوریت پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔

ماہرین کے مطابق خنداب تنصیب پر حملہ اور اس کے بعد کے بیانات خطے میں مزید سیاسی اور سفارتی کشیدگی کا سبب بن سکتے ہیں، جس کے عالمی امن پر بھی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION