12:08 , 30 اپریل 2026
Watch Live

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں 30 منٹ کی ملاقات

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں 30 منٹ کی ملاقات

بشریٰ بی بی کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کروائی گئی، جہاں دونوں کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی اور سکیورٹی انتظامات سخت رکھے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات تقریباً تیس منٹ تک جاری رہی۔ اس دوران بانی پاکستان تحریک انصاف کی صحت اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران عمران خان کی آنکھوں سے متعلق بیماری اور جاری طبی علاج پر بھی بات چیت ہوئی۔ جیل حکام کے مطابق ان کی صحت کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ کیا گیا اور علاج کے عمل پر بھی غور کیا گیا۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان کی آنکھ کا طبی معائنہ

اس کے علاوہ دونوں کے درمیان عدالتوں میں زیرِ سماعت مختلف مقدمات اور اپیلوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ قانونی حکمت عملی اور آئندہ عدالتی کارروائیوں کے بارے میں بھی بات کی گئی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات جیل کے مقررہ ضوابط کے تحت کروائی گئی اور اس دوران دیگر قیدیوں سے علیحدہ انتظامات کیے گئے تھے۔

ملاقات کے اختتام پر جیل حکام نے دونوں شخصیات کو واپس ان کے متعلقہ سیلز میں منتقل کر دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION