04:59 , 13 مئی 2026
Watch Live

ایران کا سخت ردعمل، یورپی افواج کو دہشت گرد قرار

ایران نے یورپی یونین کے حالیہ اقدام کے جواب میں یورپی ممالک کی افواج کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے یورپی افواج کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ یہ اعلان ایران اور یورپی یونین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاسی کرتا ہے، جو خطے اور عالمی سیاست پر گہرے اثرات ڈال سکتا ہے۔

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا کہ یورپی یونین ایران کے داخلی قوانین سے بخوبی آگاہ ہے۔ ان کے مطابق جن یورپی ممالک نے پاسدارانِ انقلاب کے خلاف قرارداد کی حمایت کی ہے، ایران انہیں اپنی افواج سمیت دہشت گرد سمجھتا ہے۔

علی لاریجانی نے مزید کہا کہ یورپی ممالک کے اس فیصلے کے نتائج کی مکمل ذمہ داری انہی پر عائد ہوگی۔ ایران کے مطابق ایسے اقدامات خطے میں عدم استحکام کو مزید بڑھا سکتے ہیں اور تعلقات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: چینی قمری کیلنڈر میں سال 2026 گھوڑوں کا سال کیوں قرار دیا گیا؟

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب سے متعلق قانون اپریل 2019 میں ایرانی پارلیمنٹ سے منظور ہوا تھا۔ اس قانون کے تحت جو بھی ادارہ یا ملک پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد قرار دے، ایران اسے بھی دہشت گرد تصور کرتا ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کے اقدام کے بعد ایران کی مسلح افواج نے شدید ردعمل دیا اور اسے غیر منطقی اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا۔ ایران نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ یورپی افواج کو دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے پر قائم ہے اور اس معاملے پر کسی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION