08:58 , 21 اپریل 2026
Watch Live

نیویارک ٹائمز کا انکشاف: ایران میں بغاوت بھڑکانے کا مبینہ اسرائیلی منصوبہ ناکام

ایران میں بغاوت بھڑکانے کا مبینہ اسرائیلی منصوبہ ناکام

امریکی اخبار  نیویارک ٹائمز نے ایران کے خلاف مبینہ اسرائیلی منصوبے سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل ایران کے اندر بغاوت بھڑکانے کا خواہاں تھا، تاہم یہ منصوبہ کامیاب نہ ہو سکا اور اس کی توقعات پوری نہ ہوئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حکمت عملی سے ڈونلڈ ٹرمپ کی امیدیں بھی وابستہ تھیں، جو بعد میں دم توڑ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران میں نظام کے خلاف اندرونی بغاوت کے ذریعے تبدیلی لانے کی کوشش کی گئی، مگر بڑے پیمانے پر عوامی ردعمل سامنے نہ آ سکا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت کے سخت کنٹرول اور سیکیورٹی کریک ڈاؤن نے کسی بھی ممکنہ احتجاجی لہر کو محدود رکھا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایران میں کرد گروہوں کے استعمال کے حوالے سے دلچسپی وقت کے ساتھ کم ہو گئی، جس سے اس منصوبے کو مزید دھچکا پہنچا۔

مزید برآں، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر اس امکان کو اجاگر کیا، تاہم امریکی انٹیلی جنس کے مطابق ایران میں حکومت کے خاتمے کے امکانات کم تھے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION