پاکستان ریلویز نے ٹرین کرایوں میں اضافہ کر دیا

پاکستان ریلوی نے ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق نئے کرایوں کا اطلاق 9 مارچ سے ملک بھر میں چلنے والی تمام ٹرینوں پر ہوگا۔
ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ اکانومی کلاس کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد آپریشنل اخراجات میں اضافے کے اثرات کو کم کرنا اور ریلوے نظام کو مالی طور پر مستحکم رکھنا ہے۔
اسی طرح اے سی کلاسز کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد یہ فیصلہ ناگزیر ہو گیا تھا تاکہ ٹرین سروسز کو جاری رکھا جا سکے۔
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 5 لاکھ 63 ہزار 862 روپے تک پہنچ گیا
ریلوے انتظامیہ نے بتایا کہ مال گاڑیوں کے کرایوں میں سب سے زیادہ یعنی 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے صنعتی اور تجارتی شعبے میں سامان کی ترسیل کے اخراجات میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
حکام کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 9 مارچ سے تمام مسافر ٹرینوں اور مال بردار گاڑیوں پر ہوگا، جس کے بعد نئے ٹکٹ انہی نرخوں کے مطابق جاری کیے جائیں گے۔
ریلوے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق ان مسافروں پر نہیں ہوگا جنہوں نے پہلے ہی اپنی ٹکٹیں بک کروا لی ہیں۔ پہلے سے بکنگ کرانے والے مسافر پرانے کرایوں پر ہی سفر کر سکیں گے۔












