08:27 , 1 مئی 2026
Watch Live

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 5 لاکھ 63 ہزار 862 روپے تک پہنچ گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور فی تولہ سونے کا بھاؤ ہزاروں روپے بڑھ گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 13 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 63 ہزار 862 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 11 ہزار 402 روپے اضافے سے بڑھ کر 4 لاکھ 83 ہزار 420 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے اثرات: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس قیمت 133 ڈالر اضافے کے بعد 5 ہزار 411 ڈالر ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال اور جغرافیائی کشیدگی کے باعث سونے کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں قیمتیں اوپر جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION