03:06 , 1 مئی 2026
Watch Live

پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے نئے معاہدے

پاکستان چین نئے معاہدے
پاکستان چین نئے معاہدے

پاکستان اور چین نے جمعہ کے روز سانیہ میں دو مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) اور ایک جوائنٹ وینچر معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جن کا تعلق تعمیراتی مشینری، جانوروں کی ویکسین اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے شعبوں سے ہے۔ یہ معاہدے دونوں ممالک کے درمیان مختلف اہم صنعتی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے کیے گئے ہیں۔

ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اس دستخطی تقریب میں شرکت کی، جہاں پاکستان اور چین کی 75 سالہ دوستی پر مبنی ایک ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی۔ تقریب میں اعلیٰ حکومتی و سفارتی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مطابق ایک مفاہمتی یادداشت السان ٹریڈ اسٹیبلشمنٹ، سانی انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ اور ہینان جیالونگ انٹرنیشنل ٹیکنالوجی کے درمیان طے پائی ہے۔ اس معاہدے کا مقصد چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) منصوبوں سے متعلق تعمیراتی مشینری اور آلات کی سپلائی کو فروغ دینا ہے۔

امریکا کا آبنائے ہرمز کیلئے نیا اتحاد بنانے کا منصوبہ

اس کے علاوہ سندھ حکومت کے محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز اور چین کے لؤیانگ ماڈرن بائیولوجی گروپ کے درمیان بھی ایک جوائنٹ وینچر معاہدہ ہوا ہے۔ اس معاہدے کے تحت لائیو اسٹاک اور فشریز کے شعبے میں جدید حیاتیاتی حل اور جانوروں کی صحت کے نظام کو بہتر بنانے پر کام کیا جائے گا، جبکہ جانوروں کی ٹریس ایبلٹی سسٹم کے نفاذ پر بھی تعاون شامل ہے۔

مزید برآں زیاالدین ہسپتال اور شینزن ویبینگ ٹیکنالوجی کے درمیان میڈیکل ٹیکنالوجی کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس کا مقصد کلینیکل میڈیسن میں مصنوعی ذہانت پر مبنی میڈیکل روبوٹس کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔

یہ معاہدے اس ہفتے پاکستان اور چین کے درمیان طے پانے والے دوسرے مرحلے کا حصہ ہیں، جس میں پہلے بھی واٹر ڈی سیلینیشن، زرعی ٹیکنالوجی اور چائے کے شعبے میں تعاون کے معاہدے ہوئے تھے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION