06:00 , 21 اپریل 2026
Watch Live

رمضان المبارک میں سعودی عرب میں 16 لاکھ 80 ہزار عمرہ زائرین کی آمد ریکارڈ

عمرہ زائرین کی آمد ریکارڈ

سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران عمرہ زائرین کی بڑی تعداد ریکارڈ کی گئی، جہاں بیرون ملک سے آنے والے زائرین کی تعداد 16 لاکھ 80 ہزار تک پہنچ گئی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق یہ اعداد و شمار اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ مملکت نے زائرین کی سہولت کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مسجد نبوی میں ریاض الجنہ کی زیارت کے لیے تقریباً 11 لاکھ افراد نے پرمٹ حاصل کیے، جن کا تعلق 155 مختلف ممالک سے تھا۔

رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ، جدہ اور مدینہ منورہ میں قائم 30 نسک کیئر سینٹرز نے 11 زبانوں میں ایک لاکھ 53 ہزار سے زائد خدمات فراہم کیں۔

عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری، تمام ویزوں پر عمرے کی اجازت

مزید برآں، 1966 رہنمائی و دیکھ بھال مراکز سے تقریباً ایک لاکھ 97 ہزار زائرین نے استفادہ کیا، جس سے ان کی رہنمائی اور سہولت کو یقینی بنایا گیا۔

رمضان المبارک کے دوران فیلڈ مانیٹرنگ ٹیموں نے رہائشی شعبوں میں 21 ہزار 500 سے زائد دورے کیے تاکہ خدمات کے معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔

اس سے قبل مکہ مکرمہ و مشاعر مقدسہ رائل کمیشن نے بتایا تھا کہ رمضان کے ابتدائی 15 دنوں میں میقات کی مساجد پر تقریباً 20 لاکھ عمرہ زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مختلف شہروں سے آنے والی گاڑیوں کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار سے زائد رہی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION