11:04 , 14 اپریل 2026
Watch Live

سندھ میں سکھر سے شکارپور پیپلز بس سروس کا آغاز، ٹرانسپورٹ نیٹ ورک میں توسیع

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ سندھ میں پیپلز بس سروس کا سکھر سے شکارپور روٹ آئندہ ہفتے شروع کیا جائے گا۔

یہ اعلان محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے اجلاس میں کیا گیا جس میں عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے پر غور کیا گیا۔

حکام کے مطابق نئے روٹس کے ساتھ خواتین کے لیے خصوصی اقدامات بھی زیر غور ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ سکھر اور حیدرآباد میں خواتین کے لیے پنک اسکوٹیز دینے کی تقریبات بھی جلد منعقد ہوں گی۔

سندھ میں اسکول وین کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کا حکم

اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لیے ای وی، ہائبرڈ اور ڈبل ڈیکر بسوں کی خریداری کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

کراچی سمیت صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

شرجیل میمن کے مطابق حیدرآباد کے لیے خصوصی منصوبہ بندی جاری ہے اور جلد ہی ٹنڈو الہیار سمیت مختلف روٹس پر سروس شروع کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION