12:26 , 22 اپریل 2026
Watch Live

ایران جنگ اور مہنگے فیول کے اثرات، ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں نمایاں کمی

ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں نمایاں کمی

واشنگٹن: ایران کے ساتھ کشیدگی اور فیول کی بڑھتی قیمتوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے ایک حالیہ سروے کے مطابق ٹرمپ کی عوامی حمایت کم ہو کر 36 فیصد رہ گئی ہے، جو ان کے لیے ایک اہم سیاسی چیلنج سمجھا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدارت سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کی مقبولیت ابتدا میں 47 فیصد تھی، جو بعد ازاں کم ہو کر 40 فیصد تک آ گئی تھی اور اب مزید گر گئی ہے۔

ٹرمپ سے زیادہ ایران کی باتوں پر اعتماد کرتا ہوں، سابق سربراہ سی آئی اے

سروے کے نتائج کے مطابق 61 فیصد امریکی شہریوں نے ایران پر حملوں کے فیصلے کی مخالفت کی ہے، جو عوامی رائے میں واضح تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔

دوسری جانب صرف 35 فیصد افراد نے ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کی حمایت کی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس پالیسی کو وسیع پیمانے پر پذیرائی حاصل نہیں ہو رہی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، خاص طور پر فیول کی قیمتوں میں اضافہ، عوامی ناراضی کی ایک بڑی وجہ بن رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION