12:40 , 22 اپریل 2026
Watch Live

امریکی دفاعی بجٹ 2027: 42 فیصد اضافے کی تجویز پیش

امریکی دفاعی بجٹ 2027

امریکا نے مالی سال 2027 کے لیے دفاعی بجٹ میں 42 فیصد اضافے کی تجویز پیش کر دی ہے، جو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی بجٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مجوزہ دفاعی بجٹ کا حجم تقریباً 1.5 ٹریلین ڈالر ہے، جسے پاکستانی کرنسی میں 4 ہزار 181 کھرب 27 ارب روپے کے برابر بتایا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بھاری بجٹ میں جدید بحری جہازوں، جدید جیٹ طیاروں اور میزائل دفاعی نظام "گولڈن ڈوم” کے لیے 750 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس بجٹ میں جدید جنگی ٹیکنالوجی اور اسلحے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ مستقبل کے ممکنہ خطرات سے نمٹا جا سکے۔

امریکا کی ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں اور افراد کے خلاف نئی پابندیاں عائد

ڈرون اور اینٹی ڈرون سسٹمز کے لیے 74 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں، جبکہ خلائی دفاعی پروگرامز کے لیے 75 ارب ڈالر سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔

اسی طرح میزائل دفاعی منصوبے "گولڈن ڈوم” کے لیے 18 ارب ڈالر اور امریکا-میکسیکو سرحد کی سکیورٹی کے لیے 2.3 ارب ڈالر کی تجویز دی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس بڑے پیمانے کے دفاعی بجٹ سے عالمی سطح پر طاقت کے توازن اور اسلحہ کی دوڑ میں مزید شدت آ سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION