ویب ڈیسک
|
1 سال پہلے
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے غیر معیاری ادویات کا الرٹ جاری کر دیا

پنجاب میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے 7 غیر معیاری دواؤں کے میڈیکل الرٹ جاری کر دیے ہیں۔
پنجاب ڈرگ ٹیسٹنگ لیب نے تصدیق کی ہے کہ لاہور اور راولپنڈی کی بعض فارما کمپنیز کی تیارکردہ وٹامن بی 12، اینٹی بائیوٹک اور اینٹی الرجی ادویات غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ ہیں۔
ادویات میں غیر متعلقہ ذرات پائے گئے اور وہ ٹیسٹ پر پوری نہیں اتریں۔ ان ادویات میں
میتھی کوبال انجکشن و ٹیبلٹس، نیوکوبال انجکشن، میکولومائن ٹیبلٹ، ایمیکورون اینٹی بائیوٹک انجکشن، سٹرائل واٹر – ایکوا پی، اورٹیزن ٹیبلٹ اور ڈورسپ اینٹی بائیوٹک ڈرپ شامل ہیں۔
ڈریپ نے مارکیٹ سرویلنس سخت کرنے اور جعلی دواؤں کی سپلائی چین کی مکمل تحقیقات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ تمام متاثرہ ادویات کو مارکیٹ سے فوری طور پر ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION











