09:36 , 29 اپریل 2026
Watch Live

امریکی دورے میں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا علاقائی امن کے فروغ کے عزم کا اعادہ

امریکی دورے میں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا علاقائی امن کے فروغ کے عزم کا اعادہ

واشنگٹن: چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی کشیدگی کم کرنے اور امن کے فروغ میں اپنا کردار جاری رکھے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بات انہوں نے جمعے کے روز اپنے دورہ امریکہ کے دوران کہی۔

دورے کے دوران آرمی چیف نے واشنگٹن ڈی سی میں ممتاز امریکی تھنک ٹینکس، پالیسی ماہرین، سینئر اسکالرز، تجزیہ کاروں اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں میں پاکستان نے اپنے علاقائی اور عالمی موقف کو واضح انداز میں پیش کیا اور مختلف عالمی اداروں کے ساتھ اپنے حکمت عملی کے وژن پر تبادلہ خیال کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کے علاقائی امن اور استحکام کے عزم پر زور دیا اور عالمی قوانین پر مبنی نظام کی حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص جیسے اہم قومی سلامتی کے اقدامات کی تفصیلات اور پاکستان کا دہشت گردی سے متعلق نقطہ نظر بھی پیش کیا۔ آرمی چیف نے واضح کیا کہ کچھ علاقائی عناصر دہشت گردی کو ہائبرڈ وار فیئر کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور اس راہ میں بھاری انسانی اور معاشی قربانیاں دی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION