09:18 , 30 اپریل 2026
Watch Live

معروف اداکار اور ان کی اہلیہ کی لاشیں گھر سے برآمد!

معروف اداکار

آسکر ایوارڈ یافتہ معروف ہالی وڈ اداکار جین ہیکمین اور ان کی اہلیہ بیٹسی اراکوا کی لاشیں ان کے گھر سے برآمد ہوئیں۔ سانتا فی کاؤنٹی پولیس نے دونوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

95 سالہ جین ہیکمین چھ دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیریئر میں دو اکیڈمی ایوارڈز (آسکر) جیت چکے تھے، جبکہ ان کی اہلیہ بیٹسی اراکوا کی عمر 64 سال تھی۔

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار اور ان کی اہلیہ کی لاشیں گھر سے برآمد

پولیس کے مطابق، 26 فروری کو دوپہر پونے 2 بجے ان کے گھر سے اداکار، ان کی اہلیہ اور ان کے پالتو کتے کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ تفتیش جاری ہے، تاہم ابتدائی تحقیقات میں کسی مجرمانہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے۔

جین ہیکمین نے "دی فرنچ کنکشن” (1971) اور "ان فورگیون” (1992) میں شاندار اداکاری پر آسکر ایوارڈ جیتا۔ ان کی دیگر مشہور فلموں میں "دی فرم”, "Hoosiers” اور "The Conversation” شامل ہیں۔

ہیکمین نے 74 سال کی عمر میں شوبز سے ریٹائرمنٹ لی اور سانتا فی میں سکونت اختیار کر لی تھی، جہاں وہ عوامی نظروں سے دور ایک نجی زندگی گزار رہے تھے۔

جین ہیکمین کی پہلی شادی سے تین بچے ہیں، جبکہ ان کی پہلی اہلیہ 2017 میں انتقال کر گئی تھیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION