ویب ڈیسک
|
1 سال پہلے
گلف ممالک نے پاکستانی ورکرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ایف پی سی سی آئی نے گلف ممالک میں پاکستانی ورکرز کو ویزوں میں مشکلات کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض نے کہا کہ ویزوں میں مشکلات سے ترسیلات زر میں 20 سے 25 فیصد کمی کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلف ممالک میں پاکستانی ورکرز کو ویزے ملنے کی صورتحال سنگین ہوگئی ہے، اور ایف پی سی سی آئی کے لیٹر پر بھی 50 فیصد ویزے مسترد ہو رہے ہیں۔
ثاقب فیاض نے مزید کہا کہ گلف ممالک نے ایف پی سی سی آئی کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ورکرز کو ویزے ملیں گے، مگر صورتحال بدتر ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں برس 8 ماہ میں ایکسپورٹ 22 ارب ڈالر اور امپورٹ 37 ارب ڈالر رہی، اور اتنا بڑا تجارتی خسارہ ترسیلات زر سے پورا ہو رہا ہے۔ اگر لیبر ویزوں میں مسائل حل نہ ہوئے تو معیشت کو مزید مشکلات کا سامنا ہو گا۔
سینئر نائب صدر نے وزارت خارجہ امور سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے پر فوری طور پر قابو پایا جائے۔












