03:30 , 19 جون 2026
Watch Live

امریکا کا ایران معاہدے کی تفصیلات اسرائیل کو دینے سے انکار

ایران معاہدے

امریکا نے ایران کے ساتھ زیرِ غور مفاہمتی معاہدے کی تفصیلات اسرائیل کو دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ قومی سلامتی کے حساس معاملات کے باعث کیا گیا ہے اور اسے ایک غیر معمولی سفارتی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے امریکا سے باضابطہ طور پر درخواست کی تھی کہ ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے یا مفاہمتی مسودے کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں، تاہم امریکا نے یہ درخواست مسترد کر دی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ مسودے میں کئی اہم نکات شامل ہیں جن میں ایران پر بحری پابندیاں 30 دن کے اندر ختم کرنا، ایران کی تیل اور پیٹروکیمیکل برآمدات پر پابندیوں میں نرمی، اور لبنان سمیت مختلف محاذوں پر کشیدگی میں کمی لانے کی کوششیں شامل ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اس معاہدے کے تحت اربوں ڈالر کے منجمد ایرانی اثاثے مرحلہ وار جاری کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایران کے میزائل پروگرام اور علاقائی گروہوں کی حمایت کو ممکنہ طور پر حتمی معاہدے کا حصہ نہیں بنایا جا رہا، جبکہ تعمیرِ نو اور معاشی امداد سے متعلق اقدامات بھی زیرِ غور ہیں۔

اسرائیلی حکام نے امریکا کے اس فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ یہ صورتحال امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی سفارتی پیچیدگیوں کی نشاندہی کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION