06:36 , 21 جون 2026
Watch Live

پیپلز پارٹی کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے، جس سے قومی اسمبلی میں بجٹ پالیسی پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سرکاری ملازمین، پنشنرز اور زرعی شعبے سے وابستہ افراد بجٹ کے فیصلوں سے فوری طور پر متاثر ہوتے ہیں اور مسلسل معاشی دباؤ کا شکار رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقے کو بھی مشکلات کا سامنا رہتا ہے، تاہم وہ مہنگائی کے تناسب سے اپنی مصنوعات کی قیمتیں بڑھا لیتے ہیں جس کا براہِ راست بوجھ بالآخر عام صارف پر پڑتا ہے۔

راجہ پرویز اشرف کے مطابق حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ کیا ہے جو موجودہ مہنگائی کے مقابلے میں ناکافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اضافہ عوامی مشکلات کو کم کرنے کے لیے کافی نہیں۔

انہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں میں 100 فیصد تک اضافہ بھی کیا تھا، اس لیے موجودہ حالات میں زیادہ ریلیف دینا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ تنخواہوں میں موجودہ اضافہ 7 فیصد سے بڑھا کر کم از کم 10 فیصد کیا جائے تاکہ مہنگائی کے دباؤ کو کم کیا جا سکے اور ملازمین کو کچھ ریلیف مل سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION