02:17 , 21 جون 2026
Watch Live

اسرائیلی حکومت یا نیتن یاہو پر تنقید یہود دشمنی نہیں، جے ڈی وینس

جے ڈی وینس

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسرائیل حامی گروہوں کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت یا وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر تنقید کو خودکار طور پر یہود دشمنی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

ایک انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ اسرائیل یا نیتن یاہو کی ہر پالیسی پر تنقید کو یہود دشمنی سے جوڑنا درست نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں پر اختلاف رائے اور یہودیوں کے خلاف نفرت دو الگ چیزیں ہیں، جنہیں اکثر ایک ہی تناظر میں پیش کیا جاتا ہے۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ بعض اسرائیل حامی حلقے یہ غلطی کرتے ہیں کہ وہ اسرائیلی حکومت پر ہونے والی ہر تنقید کو یہود دشمنی قرار دے دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی اور اسرائیلی مفادات کو بھی ہمیشہ ایک جیسا نہیں سمجھا جا سکتا کیونکہ دونوں ممالک کے قومی مفادات مختلف ہو سکتے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک سے متعلق سوال کے جواب میں جے ڈی وینس نے کہا کہ چارلی کرک یہود دشمنی کے سخت مخالف تھے، تاہم وہ امریکی سیاست میں بڑھتے ہوئے اسرائیلی اثر و رسوخ پر تشویش رکھتے تھے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق جے ڈی وینس کے حالیہ بیانات ان کے سابقہ مؤقف کے مقابلے میں ایک نمایاں تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ماضی میں وہ اسرائیل نواز لابنگ گروہوں کے بیانیے پر کھل کر تنقید سے گریز کرتے تھے، تاہم ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور غزہ و لبنان کی صورتحال کے تناظر میں ان کے تازہ مؤقف کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION