04:34 , 21 جون 2026
Watch Live

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے پیر کو مستعفی ہونے کا امکان

کیئر اسٹارمر

لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے پیر کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم اسٹارمر ممکنہ طور پر استعفیٰ دے کر لیبر پارٹی کی نئی قیادت کے انتخاب کے لیے روڈمیپ بھی پیش کریں گے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق لیبر پارٹی کے ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے کیئر اسٹارمر پر مسلسل دباؤ بڑھ رہا تھا کہ وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کا واضح ٹائم ٹیبل دیں۔ یہ دباؤ اس وقت مزید بڑھ گیا جب اینڈی برنہم کی پارٹی میں واپسی اور پارلیمنٹ میں ان کی موجودگی کے بعد سیاسی صورتحال تبدیل ہوئی۔

برطانوی اخبارات کے مطابق پارٹی کے اندرونی حلقوں میں یہ تاثر مضبوط ہو چکا ہے کہ لیبر پارٹی کے بیشتر ارکان پارلیمنٹ اینڈی برنہم کی حمایت کر رہے ہیں، جس کے باعث قیادت کی تبدیلی کا امکان مزید بڑھ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران کے معاملے میں چین نے اہم کردار ادا کیا، ڈونلڈ ٹرمپ

سیاسی مبصرین کے مطابق اگر کیئر اسٹارمر استعفیٰ دیتے ہیں تو لیبر پارٹی کو نئی قیادت کے انتخاب کے لیے فوری طور پر اندرونی عمل شروع کرنا ہوگا، جو برطانوی سیاست میں ایک اہم پیش رفت سمجھی جائے گی۔

ابھی تک برطانوی وزیراعظم کی جانب سے استعفے سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا، تاہم سیاسی حلقوں میں اس حوالے سے قیاس آرائیاں تیزی سے جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION