05:12 , 21 جون 2026
Watch Live

خیبرپختونخوا بجٹ پر پی ٹی آئی میں اختلافات، ناراض رہنماؤں کا اجلاس طلب

خیبرپختونخوا بجٹ

پشاور: خیبرپختونخوا کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر اختلافات سامنے آگئے ہیں، جس کے باعث پارٹی میں اندرونی سیاسی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے ناراض رہنماؤں نے بجٹ پیش کرنے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اس معاملے پر آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے آج دوپہر 2 بجے اجلاس طلب کرلیا ہے۔

سابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہا کہ اجلاس میں بجٹ سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ان کے مطابق پارٹی میں اس حوالے سے سنجیدہ تحفظات پائے جاتے ہیں۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ نے خود یہ کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے قبل بجٹ پیش نہیں کیا جائے گا، تاہم اب اس فیصلے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، جو پارٹی کے اندر سوالات کو جنم دے رہی ہے۔

مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ اگر بجٹ پیش کیا جاتا ہے تو یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ وفاق پر دباؤ کیسے بڑھایا جائے گا، جبکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے دباؤ نہیں ڈالا جا رہا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ بجٹ پیش کرنا صوبے کی آئینی و قانونی ذمہ داری ہے اور اس کا وفاق سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کے مطابق بجٹ کسی دباؤ کے تحت نہیں بلکہ قانونی تقاضوں کے مطابق پیش کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION