06:48 , 19 جون 2026
Watch Live

برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کے کردار کی تعریف، امریکا ایران جنگ بندی میں ثالثی کو سراہا

برطانوی پارلیمنٹ

برطانوی پارلیمنٹ میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور ثالثی کے کردار کو سراہا گیا۔ ایوانِ بالا میں اراکین نے پاکستان کی جانب سے کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کو آگے بڑھانے میں ادا کیے گئے کردار کی تعریف کی۔

لارڈ احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ایوان میں موجود وزیر سمیت تمام اراکین پاکستان کے اہم کردار کو تسلیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے۔

بیرونس چیپ مین نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کو مذاکرات کے اس مرحلے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق پاکستان کی سفارتی کوششیں جنگ بندی کی راہ ہموار کرنے میں مددگار ثابت ہوئیں۔

مزید پڑھیں: امریکا کا ایران معاہدے کی تفصیلات اسرائیل کو دینے سے انکار

لارڈ باربر نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیرِاعظم شہباز شریف کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ان کی کوششوں کو سراہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے امن کے لیے کی گئی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔

بیرونس چیپ مین آف ڈارلنگٹن نے بھی وزیرِاعظم شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے اور وہ اس کامیابی پر تعریف اور تحسین کے مستحق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں نے کشیدگی میں کمی اور امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION