03:41 , 19 جون 2026
Watch Live

چیٹ جی پی ٹی میں نیا شیڈول فیچر متعارف، اب ٹاسک شیڈول کرنا ممکن

چیٹ جی پی ٹی میں نیا شیڈول فیچر متعارف

آرٹی فیشل انٹیلی جنس پر مبنی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جو صارفین کو مختلف کام شیڈول کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ یہ فیچر عام طور پر میسجنگ ایپس میں دیکھا جاتا ہے، مگر اب اسے اے آئی چیٹ بوٹس میں بھی شامل کیا جا رہا ہے۔

اوپن اے آئی کی جانب سے متعارف کرائے گئے اس نئے فیچر کا نام "Scheduled” رکھا گیا ہے۔ اس کے ذریعے صارفین چیٹ جی پی ٹی کو مستقبل میں مخصوص وقت یا مدت کے اندر کوئی کام مکمل کرنے کی ہدایت دے سکیں گے۔

نئے فیچر کے لیے چیٹ جی پی ٹی کے بائیں جانب موجود سائیڈ بار میں Scheduled کے نام سے ایک نیا سیکشن شامل کیا گیا ہے۔ اس سیکشن میں صارفین اپنے ایکٹو ٹاسکس دیکھ سکیں گے اور معلوم کر سکیں گے کہ کون سا کام چیٹ بوٹ کو تفویض کیا گیا ہے۔

اسی پیج پر پہلے سے موجود ریکوئسٹس کو ایڈٹ، ڈیلیٹ یا عارضی طور پر روکنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ اس سے صارفین اپنے شیڈولڈ ٹاسکس پر بہتر کنٹرول حاصل کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق Scheduled Prompts کے تحت دیے گئے ٹاسکس نہ صرف زیادہ تیزی سے مکمل ہوں گے بلکہ ان کی کارکردگی بھی زیادہ قابل اعتماد ہوگی۔ یہ فیچر خاص طور پر ان صارفین کے لیے مفید ثابت ہوسکتا ہے جو روزمرہ کے کاموں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

صارفین اس فیچر کو مانیٹرنگ ٹاسکس کے لیے بھی استعمال کر سکیں گے، جیسے کسی مخصوص وقت پر یاد دہانی حاصل کرنا یا کسی کام کی پیش رفت پر نظر رکھنا۔ اس طرح چیٹ جی پی ٹی ایک زیادہ فعال ڈیجیٹل اسسٹنٹ کی شکل اختیار کر رہا ہے۔

اوپن اے آئی کے مطابق یہ فیچر ابتدائی طور پر ماہانہ سبسکرپشن فیس ادا کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مستقبل میں مفت صارفین کو بھی یہ سہولت فراہم کی جائے گی یا نہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION