03:52 , 19 جون 2026
Watch Live

حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی ٹینک بٹالین کمانڈر سمیت 4 فوجی ہلاک

حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی ٹینک بٹالین کمانڈر سمیت 4 فوجی ہلاک

بیروت: لبنان میں کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے جہاں حزب اللہ مزاحمت کاروں کے حملوں میں اسرائیلی فوج کے ٹینک بٹالین کمانڈر سمیت 4 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حزب اللہ کی کارروائیوں میں 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے جبکہ کم از کم 5 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ ان حملوں نے سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جھڑپ میں ہلاک ہونے والوں میں 32 سالہ افسر لیفٹیننٹ بھی شامل ہیں، جو اسرائیلی فوج کے ٹینک بٹالین کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کی ہلاکت کو اسرائیلی فوج کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک علیحدہ واقعے میں حزب اللہ نے ڈرون حملہ بھی کیا، جس کے نتیجے میں 5 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بھی جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں فضائی اور زمینی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بمباری میں کم از کم 16 افراد شہید ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

علاقائی مبصرین کے مطابق حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جاری جھڑپیں مشرق وسطیٰ میں وسیع تر تنازع کا خطرہ بڑھا رہی ہیں۔ مسلسل حملوں نے سرحدی آبادیوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے جبکہ انسانی بحران بھی سنگین ہوتا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION