06:10 , 23 جون 2026
Watch Live

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں ان کے طیارے نے اسلام آباد کے نور خان ایئربیس پر لینڈ کیا۔

نور خان ایئربیس پر صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔

ایرانی صدر کے دورے کو پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر موجودہ علاقائی سفارتی صورتحال کے تناظر میں۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر جس خصوصی طیارے پر پاکستان پہنچے، اس کا نام “میناب” رکھا گیا ہے، جو ایران میں اسکول پر حملے میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں منسوب ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق اس دورے کا بنیادی مقصد ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر مسعود پزشکیان اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے خصوصی ملاقات بھی کریں گے، جس میں علاقائی امن اور سفارتی تعاون پر گفتگو متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION