05:56 , 17 اپریل 2026
Watch Live

شادی کی خواہش، بھٹ شاہ میں 45 سالہ شخص کا بجلی کے کھمبے پر انوکھا احتجاج

شادی کی خواہش

سندھ کے شہر بھٹ شاہ میں ایک انوکھا احتجاج اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک 45 سالہ شخص نے شادی کے مطالبے کے لیے بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر احتجاج کیا، جس نے شہریوں کو حیران کر دیا۔

شخص کا کہنا تھا کہ وہ شادی کرنا چاہتا ہے اور اسی خواہش کو منوانے کے لیے اس نے یہ غیر معمولی طریقہ اختیار کیا، جس کے باعث کچھ دیر میں یہ واقعہ پورے شہر کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جہاں صارفین نے اس پر دلچسپ اور طنزیہ تبصرے کیے۔ بعض نے اسے 2026 کا پہلا انوکھا احتجاج قرار دیا۔

کچھ صارفین نے مذاقاً لکھا کہ شادی کے بعد بھی یہ شخص شاید یہیں بیٹھا رہے گا، جبکہ کئی لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ 45 کے بجائے 65 سال کا لگتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION