امریکی دفاعی کمپنیوں کا جدید ہتھیاروں کی پیداوار چار گنا بڑھانے کا فیصلہ

امریکا کی اسلحہ ساز کمپنیوں نے جدید ہتھیاروں کی پیداوار چار گنا بڑھانے پر اتفاق کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی دفاعی کمپنیوں نے جدید ہتھیاروں کی تیاری میں نمایاں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں کے درمیان جدید ہتھیاروں کی پیداوار کو موجودہ سطح سے چار گنا تک بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکا کے پاس کم درجے کے ہتھیاروں کا تقریباً لامحدود ذخیرہ موجود ہے اور یہی ہتھیار اس وقت ایران سے متعلق جاری جنگ میں استعمال ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایران کا امریکا کو آبنائے ہرمز میں بحری جہاز بھیجنے کا چیلنج
ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمت ہے تو امریکا آبنائے ہرمز میں اپنے بحری جہاز بھیج کر دکھائے۔ بیان میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود یہ آبی راستہ تجارتی جہازوں کے لیے کھلا رہے گا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا کہ اگر امریکا چاہتا ہے تو وہ اپنے بحری جہاز تعینات کرکے تیل بردار ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزار کر دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ اس آبی راستے میں تجارتی نقل و حرکت جاری ہے۔
ایران کی فوج نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی امریکی یا اسرائیلی جہاز نے آبنائے ہرمز سے گز












