04:37 , 17 اپریل 2026
Watch Live

ایران کا امریکا کو آبنائے ہرمز میں بحری جہاز بھیجنے کا چیلنج

آبنائے ہرمز کشیدگی

ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمت ہے تو امریکا آبنائے ہرمز میں اپنے بحری جہاز بھیج کر دکھائے۔ بیان میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود یہ آبی راستہ تجارتی جہازوں کے لیے کھلا رہے گا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا کہ اگر امریکا چاہتا ہے تو وہ اپنے بحری جہاز تعینات کرکے تیل بردار ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزار کر دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ اس آبی راستے میں تجارتی نقل و حرکت جاری ہے۔

ایران کی فوج نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی امریکی یا اسرائیلی جہاز نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کی تو اسے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ وارننگ قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا نے ایران پر زمینی حملہ کیا تو بڑی تباہی ہوگی، وزیر خارجہ عباس عراقچی

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر امریکی بحریہ تجارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے میں سکیورٹی فراہم کر سکتی ہے۔ امریکی مالیاتی اداروں کی جانب سے انشورنس سہولت دینے کی بات بھی کی گئی تھی۔

آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین تیل بردار راستوں میں شمار ہوتا ہے اور مشرقِ وسطیٰ کے کئی ممالک کا تیل اسی راستے سے عالمی منڈی تک پہنچتا ہے۔ عالمی تجارت کے لیے یہ راستہ بہت اہم ہے اور آبنائے ہرمز کشیدگی عالمی توانائی اور معیشت پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION