01:06 , 12 مارچ 2026
Watch Live

مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی اطلاعات، مگر محفوظ ہیں: یوسف پزشکیان کا دعویٰ

مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی اطلاعات

تہران: ایران کے نئے رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم کہا جا رہا ہے کہ وہ محفوظ ہیں۔ یہ دعویٰ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے بیٹے نے کیا ہے۔

یوسف پزشکیان نے ٹیلی گرام پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ انہیں بھی ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے انہوں نے اپنے متعدد دوستوں سے رابطہ کیا جن کے حکومتی حلقوں سے روابط ہیں۔

یوسف پزشکیان کے مطابق ان دوستوں نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ مجتبیٰ خامنہ ای محفوظ ہیں اور اس حوالے سے زیادہ پریشانی کی ضرورت نہیں۔

دوسری جانب بین الاقوامی نشریاتی ادارے نے رپورٹ کیا تھا کہ نئے رہبرِ اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد سے مجتبیٰ خامنہ ای عوامی سطح پر نظر نہیں آئے۔

واضح رہے کہ علی خامنہ ای کی امریکی اور اسرائیلی حملے میں ہلاکت کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا رہبرِ اعلیٰ منتخب کیا گیا تھا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق خطے میں کشیدگی کے تناظر میں ایران کی قیادت سے متعلق آنے والی خبروں پر عالمی سطح پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION