05:02 , 18 اپریل 2026
Watch Live

اسرائیل کی دھمکیاں بے معنی، ہم ہر محاذ کے لیے تیار ہیں، نائب سربراہ حزب اللہ

نائب سربراہ حزب اللہ

حزب اللہ کے نائب سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ان کے قتل کی دھمکیاں کوئی حیثیت نہیں رکھتیں۔

روئٹرز کے مطابق نعیم قاسم نے ایک تقریر میں کہا:

’’اسرائیل مجھے چھو بھی نہیں سکتا، ہم نے طویل مقابلے کے لیے خود کو تیار کر لیا ہے اور وہ میدان میں حیران رہ جائیں گے، یہ کوئی محدود یا معمولی جنگ نہیں ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن انہیں خوفزدہ نہیں کر سکتا اور جلد ہی دشمن ان کی طاقت دیکھ لے گا۔ نعیم قاسم نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے دی گئی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا:

’’موت کا مقررہ وقت ہی انسان کی حفاظت کر رہا ہے۔ جب مقررہ وقت آتا ہے تو کوئی اسے پلٹا نہیں سکتا، اور جب وہ وقت نہیں آیا تو اسے کوئی لا بھی نہیں سکتا، اس لیے تمہاری دھمکی بے معنی اور بے کار ہے۔‘‘

دریں اثنا حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں کو راکٹ اور توپ خانے سے نشانہ بنایا۔ حزب اللہ کے بیان کے مطابق اسرائیلی شہر صفد کے قریب عین زیطیم اڈے اور سرحدی قصبے بلیدہ کے قریب فوجی اہداف پر حملے کیے گئے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION