10:00 , 2 مئی 2026
Watch Live

اہلیہ کے انتقال کے بعد بیٹی کی پرورش کے لیے دوبارہ شادی نہ کی، گلوکار حسن جہانگیر

گلوکار حسن جہانگیر

نامور پاکستانی گلوکار حسن جہانگیر نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی کے ایک بڑے سانحے سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

حسن جہانگیر پاکستان کے لیجنڈری گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1986 میں کیا اور تقریباً چار دہائیوں بعد بھی موسیقی کی دنیا میں متحرک اور مقبول ہیں۔

حال ہی میں وہ ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں گفتگو کی۔

گلوکار نے بتایا کہ ان کی صرف ایک ہی بیٹی ہے جو ان کے لیے سب کچھ ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ تقریباً 27 سے 28 سال قبل ان کی اہلیہ کا انتقال ہوگیا تھا۔

ان کے مطابق اس وقت ان کی بیٹی بہت کم عمر تھی، اسی لیے انہوں نے اپنی تمام تر توجہ بیٹی کی پرورش پر مرکوز کر دی اور دوبارہ شادی نہیں کی۔

حسن جہانگیر نے بتایا کہ اب ان کی بیٹی شادی کے بعد سویڈن میں رہتی ہیں اور پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی والدہ اور بہنوں نے بیٹی کی پرورش میں ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

گلوکار کے مطابق اب ان کی بیٹی خود چاہتی ہیں کہ وہ دوبارہ شادی کر لیں تاکہ وہ اکیلے نہ رہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION