03:37 , 17 اپریل 2026
Watch Live

عاشر وجاہت کی مدینہ منورہ میں نعت خوانی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

عاشر وجاہت

پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار عاشر وجاہت کی مدینہ منورہ میں نعت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کر رہی ہے۔

اداکار نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں مدینہ منورہ میں عقیدت و محبت کے ساتھ نعت پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں عاشر وجاہت نے لکھا کہ "مدینے جیسا سکون دنیا میں کہیں نہیں”، جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aashir Wajahat (@aashirwajahat)

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو کو بے حد سراہا جا رہا ہے اور صارفین ان کی آواز، انداز اور جذباتی کیفیت کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی اس ویڈیو پر مثبت ردعمل دیا اور اداکار کی کاوش کو خوب سراہا۔

اداکار خاقان شاہنواز نے ویڈیو کو خوبصورت قرار دیا جبکہ اداکارہ کومل میر نے اسے ایک یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

اس کے علاوہ شازیہ وجاہت نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو نہ صرف مداحوں بلکہ شوبز شخصیات میں بھی مقبول ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION