پاکستان ویمن ٹیم کی فیفا سیریز میں تاریخی 8–0 فتح

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے فیفا سیریز کے پہلے میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹرکس اینڈ کیکوس جزائر کی ویمن فٹبال ٹیم کو 8–0 سے شکست دے دی۔
یہ میچ آئیوری کوسٹ کے شہر ابیجان میں کھیلا گیا جہاں پاکستانی ٹیم نے ابتدا سے ہی مکمل برتری قائم رکھی۔
پہلے ہاف کے اختتام تک پاکستان کو 4–0 کی واضح برتری حاصل تھی۔
پہلے ہاف میں گول زہیمینہ ملک، اقصیٰ مشتاق، لیلیٰ بنارس اور مریم محمود نے اسکور کیے۔
دوسرے ہاف میں بھی پاکستان نے جارحانہ کھیل جاری رکھا اور مزید چار گول اسکور کر کے میچ 8–0 سے اپنے نام کر لیا۔
اس ہاف میں لیلیٰ بنارس اور اقصیٰ مشتاق نے ایک ایک مزید گول کیا جبکہ نادیہ خان اور اسریٰ خان نے بھی گول اسکور کیے۔
یہ پاکستان ویمن فٹبال کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح ہے، جس سے قبل پاکستان نے مالدیپ کو 7–0 سے شکست دی تھی۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION













