05:21 , 18 اپریل 2026
Watch Live

عوامی جمہوریہ چین اور تائیوان اپوزیشن رہنما کے درمیان بیجنگ میں اہم ملاقات

عوامی جمہوریہ چین

عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں تائیوان کی اپوزیشن رہنما چینگ لی وُن سے ملاقات کی ہے، جو خطے میں سیاسی تعلقات کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

ملاقات کے دوران صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دنیا میں صدیوں میں نہ دیکھے گئے بڑے تغیرات رونما ہو رہے ہیں، اور چینی قوم کی تجدید کا رجحان تبدیل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف رہنے والے لوگ چینی ہیں اور سب امن کے خواہاں ہیں۔

تائیوان کی اپوزیشن رہنما چینگ لی وُن نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں مل کر ایک جدید چینی معاشرہ تعمیر کرنا چاہیے اور مشترکہ ترقی کے لیے تعاون بڑھانا چاہیے۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور شی جن پنگ کی دعوت پر چینگ لی وُن نے گزشتہ ایک دہائی میں پہلی بار کومینتانگ کی چیئرپرسن کے طور پر چینی سرزمین کا دورہ کیا۔

چین کی ایران جنگ بندی میں پاکستانی کردار کی حمایت، مذاکرات پر زور

شی جن پنگ نے کہا کہ دس سال بعد سی پی سی اور کے ایم ٹی رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات دونوں جماعتوں کے تعلقات اور آبنائے تائیوان کے پار تعلقات کو فروغ دینے کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے لوگ امن، بہتر تعلقات اور بہتر زندگی کے خواہاں ہیں، اور یہ ایک ایسی ذمہ داری ہے جس سے دونوں جماعتیں پیچھے نہیں ہٹ سکتیں۔

شی جن پنگ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تائیوان کی تمام سیاسی جماعتوں، بشمول کومینتانگ، اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ مل کر تبادلے اور مکالمے کو فروغ دینا چاہتے ہیں تاکہ آبنائے تائیوان میں امن کو مضبوط بنایا جا سکے اور قومی نشاۃِ ثانیہ کو آگے بڑھایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ درست شناخت کے تصور کو اپناتے ہوئے آبنائے کے دونوں اطراف کے تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جانا چاہیے اور سماجی نظام کے اختلافات کو علیحدگی کی بنیاد نہیں بنایا جانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION