05:23 , 18 اپریل 2026
Watch Live

چین کی ایران جنگ بندی میں پاکستانی کردار کی حمایت، مذاکرات پر زور

ایران جنگ بندی

چین نے ایران سے متعلق جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے اور فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ امن کا موقع ضائع نہ کریں۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بیان میں کہا کہ چین جنگ بندی کے لیے پاکستان کے فعال کردار کی حمایت کرتا ہے اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کی ہر کوشش کو سراہتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ فریقین اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں گے اور خطے میں استحکام کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ جنگ روکنے کے لیے پاکستان کی نیک نیتی اور ثالثی کی کوششیں ایک اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔

ایرانی صدر کا بڑا بیان، لاکھوں افراد دفاعِ وطن کیلئے تیار

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایران نے امریکا کے ساتھ جاری تنازع کے مستقل خاتمے کے لیے پاکستان کو امن تجاویز پیش کی ہیں۔

ارنا نے مزید بتایا کہ ایرانی وفد نے امریکی تجاویز کے جواب میں اپنی سفارشات پیش کر دی ہیں، جنہیں قیادت نے تقریباً دو ہفتوں کے تفصیلی جائزے کے بعد حتمی شکل دی۔

سفارتی حلقوں کے مطابق خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مختلف ممالک کی سطح پر مشاورت جاری ہے اور مذاکرات کے ذریعے مستقل حل تلاش کرنے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION