ایرانی صدر کا بڑا بیان، لاکھوں افراد دفاعِ وطن کیلئے تیار

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد ایرانی شہری ملک کے دفاع کے لیے رضاکارانہ طور پر جان قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم X پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی ان افراد میں شامل ہیں جو ایران کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
صدر پزشکیان کے مطابق ایرانی عوام میں حب الوطنی کا جذبہ انتہائی مضبوط ہے اور کسی بھی خطرے کی صورت میں وہ متحد ہو کر ملک کا دفاع کریں گے۔
واضح رہے کہ ایران نے عارضی جنگ بندی کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے اپنے مطالبات بھی سامنے رکھ دیے ہیں۔
ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ تنازع کا مستقل حل نکالا جائے، عائد پابندیاں ختم کی جائیں اور اسرائیل و امریکا کے حملوں سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔
دوسری جانب ایران نے امریکی تجاویز پر اپنا ردعمل پاکستان کو ارسال کر دیا ہے، جس کی تصدیق ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے بھی کی ہے۔
پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز بھی ایران کو موصول ہو چکی ہے، جس پر سفارتی سطح پر مشاورت جاری ہے۔
- رحیمہ بی بی کیس نے بلوچستان میں منظم بھرتی اور سرحد پار سہولت کاری کے نیٹ ورک کو بے نقاب…3 منٹس پہلے
- رحیمہ بی بی کیس نے بلوچستان میں منظم بھرتی اور سرحد پار سہولت کاری کے نیٹ ورک کو بے نقاب…3 منٹس پہلے










