03:38 , 17 اپریل 2026
Watch Live

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جہانداد خان پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جہانداد خان پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 11) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی جہانداد خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جہانداد خان نے راولپنڈی کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پی ایس ایل کے کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.5 کی خلاف ورزی کی۔

میچ کے دوران ایک وکٹ حاصل کرنے کے بعد انہوں نے نامناسب انداز میں جشن منایا، جس پر حکام نے نوٹس لیا۔

میچ ریفری نے واقعے کا جائزہ لینے کے بعد جہانداد خان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انہوں نے سعد مسعود کی وکٹ حاصل کی اور جارحانہ انداز میں ردعمل دیا۔

پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق کھلاڑیوں کو کھیل کے دوران اسپورٹس مین اسپرٹ کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ اسی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے راولپنڈی ٹیم کو 61 رنز سے شکست دی تھی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION