06:50 , 18 اپریل 2026
Watch Live

کراچی میں دسویں جماعت کا پرچہ امتحان سے پہلے لیک

دسویں جماعت کا پرچہ لیک

کراچی میں دسویں جماعت کا حیاتیات کا پرچہ امتحان سے صرف آدھا گھنٹہ قبل لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس نے تعلیمی نظام پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت جاری امتحانات میں سیکیورٹی کے دعوے اس واقعے کے بعد مشکوک ہو گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حیاتیات کا پرچہ اور اس کے جوابات امتحان سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے تھے۔

یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل نویں جماعت کے کمپیوٹر اسٹڈیز کے پرچے کے لیک ہونے کی خبر بھی سامنے آ چکی ہے۔

فیڈرل بورڈ نے نویں و دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا

طلبہ اور والدین نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ماہرین تعلیم کے مطابق اس طرح کے واقعات امتحانی نظام کی شفافیت کو متاثر کرتے ہیں۔

حکام سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کریں گے اور ذمہ دار عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION