02:51 , 30 اپریل 2026
Watch Live

اسحاق ڈار عالمی سطح پر سب سے زیادہ مثبت طور پر دیکھے جانے والے رہنما قرار

اسحاق ڈار

اسلام آباد: پاکستان کی خارجہ پالیسی اور حالیہ سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جہاں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ مثبت طور پر دیکھے جانے والا رہنما قرار دیا گیا ہے۔

گلوبل انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار نے عالمی رہنماؤں میں 30.5 فیصد مثبت رائے کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ رپورٹ میں ان کی سفارتی حکمت عملی اور عالمی روابط کو غیر معمولی قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی میڈیا میں اسحاق ڈار کی سفارتی قیادت کو نمایاں کوریج ملی، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں مثبت اور غیر جانبدار آراء کا تناسب 90 فیصد سے زائد رہا۔

اسحاق ڈار اور ایرانی گورنر کی ملاقات، تعاون پر زور

ایران، سعودی عرب، چین اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اسحاق ڈار کی کوششوں کو سراہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اب علاقائی امن اور مذاکرات کے فروغ میں ایک مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔

امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو مؤثر اور اہم قرار دیا گیا ہے، جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی پاکستان کی سفارتی کاوشوں کا باضابطہ اعتراف کیا ہے۔

مزید برآں پاکستان اور چین کے مشترکہ "فائیو پوائنٹ امن اقدام” کو بھی خطے کے متعدد ممالک کی حمایت حاصل ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں اسلام آباد ایک اہم عالمی سفارتی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION