06:34 , 17 اپریل 2026
Watch Live

پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگزمین کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل 11

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 24ویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ میچ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں پچ کے حالات اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین نے کہا کہ ان کی ٹیم نے گزشتہ دو میچز میں کامیاب ہدف کا تعاقب کیا ہے، اسی لیے انہوں نے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ڈے میچ ہے اور پچ کے حالات دونوں اننگز میں زیادہ تبدیل نہیں ہوں گے۔

لبوشین کے مطابق پچ نئی ہے اور کافی عرصے سے اس پر کرکٹ نہیں کھیلی گئی، جس کی وجہ سے یہ خشک دکھائی دے رہی ہے۔

راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ وہ بھی پہلے بولنگ کو ترجیح دیتے، تاہم ان کے لیے اصل اہمیت اچھی کارکردگی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم بہتر کھیل پیش کرے تو کسی بھی پچ پر مخالف ٹیم کو مشکل میں ڈالا جا سکتا ہے۔

یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہے اور شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION