05:15 , 17 اپریل 2026
Watch Live

وزیراعظم شہباز شریف کی مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف کی مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری
وزیراعظم شہباز شریف کی مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور معاشی استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

وزیراعظم اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران گزشتہ شب جدہ سے مدینہ منورہ پہنچے جہاں ان کا استقبال گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود نے کیا۔

مدینہ منورہ پہنچنے کے فوراً بعد وزیراعظم مسجد نبوی ﷺ گئے جہاں ان کے اور پاکستانی وفد کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

https://www.facebook.com/share/p/1DmYSmMpjr/

اس موقع پر روضہ رسول ﷺ کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے اور وزیراعظم نے درود و سلام پیش کرتے ہوئے زیارتِ خاص کا شرف حاصل کیا۔

بعد ازاں وزیراعظم نے مسجد نبوی ﷺ میں نوافل ادا کیے اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی، معاشی استحکام اور دنیا بھر میں امن کے لیے دعائیں مانگیں۔

یہ روحانی دورہ وزیراعظم کے خطے کے اہم ممالک کے دورے کا حصہ ہے جس کا مقصد باہمی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION