پنجاب کے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری

پنجاب حکومت نے صوبے کے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرک بسیں فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں ٹرانسپورٹ منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
بریفنگ کے مطابق اٹک، بھکر، حافظ آباد، خانیوال، لیہ، شیخوپورہ، گوجرانوالا، سیالکوٹ، منڈی بہاءالدین اور اوکاڑہ میں الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی۔
اجلاس میں گوجرانوالا اور فیصل آباد میں ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر بھی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے تحصیل سطح پر 1500 الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے تفصیلی پلان طلب کیا۔
حکام نے بتایا کہ ہر ڈویژن میں الیکٹرک بسوں کے لیے خصوصی ڈپو قائم کیے جائیں گے۔
پلان کے مطابق رواں ماہ 100 بسیں، مئی کے وسط تک 350 اور جون کے آخر تک مزید 264 بسیں پہنچیں گی۔
فری ٹرانسپورٹ منصوبے کے تحت 21 روٹس پر ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد مسافر مستفید ہو چکے ہیں۔
پنجاب کی پہلی ای ٹیکسی اسکیم پر بھی پیشرفت جاری ہے جس کے تحت مئی میں 194 اور جون میں 208 ای ٹیکسیاں آئیں گی۔
وزیراعلیٰ نے میٹرو بس اسٹیشنز کی مرمت اور اپ گریڈیشن کی بھی منظوری دی جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے ای بائیک منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔
















