05:14 , 17 اپریل 2026
Watch Live

وزیراعظم شہباز شریف کی قطر آمد، امیر قطر سے اہم ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی قطر آمد، امیر قطر سے اہم ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد قطر پہنچ گئے جہاں انہوں نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں خطے کی صورتحال، خصوصاً خلیج میں بڑھتی کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعظم نے قطر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے قطر اور دیگر ممالک پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے خطے میں امن کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے سکیورٹی اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

دوحہ پہنچنے پر وزیر مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد المریخی نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور مشرف زیدی بھی وفد کا حصہ تھے۔

قطری مسلح افواج نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ دوحہ ائیرپورٹ اور شہر کو پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے وزیراعظم کے طیارے کو فضائی حدود میں داخلے کے بعد حفاظتی حصار میں لیا اور ایئرپورٹ تک ہمراہ رہے، جس پر وزیراعظم نے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION