02:26 , 17 اپریل 2026
Watch Live

سعودی مالی معاونت سے پاکستان کی بیرونی مالی پوزیشن مضبوط ہوگی، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی مالی معاونت پاکستان کی بیرونی مالی پوزیشن کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

وزیر خزانہ نے یہ بات عالمی مالیاتی ادارے ورلڈ بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے بہار اجلاس کے موقع پر ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال، مالیاتی اصلاحات اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں دوبارہ رسائی کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے یورو بانڈ کی ادائیگی کامیابی سے مکمل کر لی ہے اور تمام قرض دہندگان کی ذمہ داریاں بروقت پوری کی جا رہی ہیں۔

علاقائی کشیدگی سے توانائی انفراسٹرکچر کو خطرات، وزیر خزانہ کا انتباہ

وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب کی مالی معاونت نہ صرف زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دے گی بلکہ بیرونی مالی استحکام کو بھی مزید مضبوط کرے گی۔

انہوں نے عالمی مالیاتی منڈیوں تک دوبارہ رسائی کے لیے درمیانی مدت کی حکمت عملی پر بھی روشنی ڈالی اور معاشی اصلاحات کے تسلسل کو ضروری قرار دیا۔

وزیر خزانہ نے خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں توانائی کے شعبے میں حکومت کے اقدامات کا بھی ذکر کیا اور معاشی استحکام کے لیے پالیسی تسلسل پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION