12:38 , 22 اپریل 2026
Watch Live

بیرسٹر گوہر کا محمود اچکزئی کی ناراضی دور کرنے کا اعلان

بیرسٹر گوہر کا محمود اچکزئی کی ناراضی دور کرنے کا اعلان

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا ہے کہ اگر محمود خان اچکزئی کو کسی قسم کی ناراضی ہے تو اسے دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ابھی محمود خان اچکزئی سے براہ راست بات نہیں ہوئی کہ وہ حالیہ جلسے میں کیوں شریک نہیں ہوئے، تاہم اس حوالے سے جلد رابطہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ بانی چیئرمین عمران خان کی واضح ہدایات ہیں کہ محمود اچکزئی کے فیصلوں کا احترام کیا جائے اور انہیں ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی اپنائی جائے۔

مردان جلسہ: محمود اچکزئی کی شرکت غیر یقینی

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ سہیل آفریدی سے ملاقات ہوئی ہے لیکن اس ملاقات کی تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کی جا سکتیں۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے سہیل آفریدی کو ہدایت دی ہے کہ وہ محمود خان اچکزئی کو اعتماد میں لیں اور ان کے تحفظات دور کریں۔

واضح رہے کہ محمود اچکزئی کو اعتماد میں نہ لینے پر وہ تحریک انصاف کے گزشتہ دو جلسوں میں شریک نہیں ہوئے تھے، جس سے پارٹی کے اندر اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION