01:14 , 19 اپریل 2026
Watch Live

مردان جلسہ: محمود اچکزئی کی شرکت غیر یقینی

محمود اچکزئی

پی ٹی آئی مردان جلسہ کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے کیونکہ اطلاعات کے مطابق محمود خان اچکزئی کی شرکت مشکوک ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی کو جلسے کے حوالے سے اعتماد میں نہ لینے پر وہ قیادت سے نالاں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مردان جلسے کی تاریخ کا تعین وزیراعلیٰ کی جانب سے کیا گیا جس سے اندرونی اختلافات نے جنم لیا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جلسوں اور احتجاج کی ذمہ داری محمود اچکزئی کو سونپی تھی، جس کے باوجود انہیں نظر انداز کیا گیا۔

پارٹی رہنما عاطف خان نے محمود اچکزئی سے رابطہ کر کے انہیں جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔

تاہم محمود اچکزئی نے تاحال شرکت پر آمادگی ظاہر نہیں کی، جس سے پارٹی میں اختلافات واضح ہو رہے ہیں۔

صوبائی وزیر مینا خان کے مطابق تمام امور محمود اچکزئی کی مشاورت سے طے کیے جائیں گے جبکہ مردان جلسے کے احکامات بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کیے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION