ایران کا عالمی جنگ کا انتباہ، نئی میزائل صلاحیت پر بڑا دعویٰ

ایران گلوبل وار وارننگ ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے جب بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نے سخت بیان جاری کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایران پر دوبارہ جنگ مسلط کی گئی تو یہ صرف علاقائی تنازع نہیں رہے گی بلکہ عالمی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کسی بھی صورت ایران کی میزائل بنانے کی صلاحیت کو نہیں روک سکتا، کیونکہ ایران نے اپنی دفاعی طاقت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اس ماہ تیار کیے گئے جدید میزائلوں کے ذریعے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
بیلاروس صدر کی امریکا کو ایران اور چین پر وارننگ
یہ بیان اس پس منظر میں سامنے آیا ہے جب رواں سال ایران اور مخالف قوتوں کے درمیان تقریباً 40 دن تک شدید جنگ جاری رہی۔
بعد ازاں سفارتی کوششوں کے نتیجے میں دونوں فریقین دو ہفتوں کی جنگ بندی پر متفق ہوئے جس سے وقتی طور پر کشیدگی کم ہوئی۔
11 اپریل کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی مذاکرات بھی ہوئے، تاہم صورتحال اب بھی نازک ہے اور ایران گلوبل وار وارننگ عالمی سطح پر تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔











