01:16 , 19 اپریل 2026
Watch Live

پاکستان کی سفارتکاری مؤثر، امریکا کا بھارت پر اعتماد کمزور ہونے لگا، بین الاقوامی جریدہ

پاکستان کی سفارتکاری مؤثر

امریکا کا بھارت پر اعتماد ایک بار پھر بحث کا موضوع بن گیا ہے جب ایک بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ سامنے آئی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور امریکا کے بہتر تعلقات کے بعد واشنگٹن کے لیے بھارت پر مکمل اعتماد کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

ایشیا ٹائمز کے مطابق پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا اور خطے میں فعال سفارتکاری کا مظاہرہ کیا۔

اس کے برعکس بھارت کی سفارتی سرگرمیاں اہم علاقائی معاملات میں محدود اور خاموش دکھائی دیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی وزیراعظم نے امریکی قیادت سے زیادہ تر تیل اور سپلائی کے نظام پر بات کی جبکہ پاکستان نے امن کے قیام پر توجہ دی۔

ایران امریکا کشیدگی کے دوران پاکستان نے جنگ بندی کے لیے مسلسل کوششیں کیں اور دونوں ممالک سے رابطے میں رہا۔

دنیا بھر کے رہنماؤں نے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا جبکہ بھارت میں اپوزیشن اور میڈیا کی جانب سے حکومت کی پالیسیوں پر تنقید بھی سامنے آئی، جس سے امریکا کا بھارت پر اعتماد مزید زیر سوال آ گیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION