01:14 , 19 اپریل 2026
Watch Live

ٹرمپ کے بیان پر ایران کا ردعمل، تاریخی ثقافتی ورثہ دنیا کے سامنے پیش

تاریخی ثقافتی ورثہ دنیا کے سامنے پیش

ایران کا ثقافتی ورثہ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل سامنے آیا۔

جنگ بندی سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایک رات میں ایران کی تہذیب کو تباہ کر سکتے ہیں، جس پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔

اس کے جواب میں سویڈن میں ایرانی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں ایران کی تاریخی اور ثقافتی خوبصورتی کو اجاگر کیا گیا۔

ویڈیو میں اصفہان میں واقع تقریباً 400 سال قدیم مسجد کو دکھایا گیا جو فن تعمیر کا شاہکار ہے۔

اس مسجد کی خاص بات اس کا منفرد صوتی نظام ہے جہاں بغیر لاؤڈ اسپیکر کے بھی آواز پورے ہال میں واضح طور پر سنائی دیتی ہے۔

ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا کہ معمولی آواز، جیسے کاغذ کو سیدھا کرنے کی آواز، بھی پوری مسجد میں گونج پیدا کرتی ہے۔

مزید برآں ایرانی سفارتخانے نے ایک قدیم گرجا گھر کی ویڈیو بھی جاری کی جو صدیوں پرانا ہے، جس سے ایران کے ثقافتی ورثے کی گہرائی اور اہمیت ظاہر ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION