11:48 , 19 اپریل 2026
Watch Live

بارانی یونیورسٹی 26 اپریل تک بند، تعلیمی سرگرمیاں آن لائن منتقل

بارانی یونیورسٹی بندش

بارانی یونیورسٹی بندش کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت راولپنڈی کی اہم جامعہ 26 اپریل تک بند رہے گی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سکیورٹی وجوہات کی بنا پر یونیورسٹی کا مین کیمپس بند رہے گا جبکہ تدریسی عمل آن لائن جاری رکھا جائے گا۔

انتظامیہ نے ہاسٹلز میں مقیم طلبہ کو فوری طور پر کمرے خالی کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے تاکہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

اساتذہ اور اسٹاف ممبران کو بھی گھروں سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ ادارے کے امور متاثر نہ ہوں۔

دوسری جانب اسلام آباد کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں 20 سے 24 اپریل تک تمام کلاسز آن لائن ہوں گی۔

اس کے علاوہ 20 اور 21 اپریل کو ہونے والے مڈ ٹرم امتحانات کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے، نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ادھر ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے واضح کیا ہے کہ شہر میں دکانیں یا بس اڈے بند کرنے کے کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے اور کسی بھی فیصلے سے قبل عوام کو پیشگی اطلاع دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION