05:05 , 22 اپریل 2026
Watch Live

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، ایرانی کرنسی سمیت 2 ارب روپے اور غیر ملکی کرنسی برآمد

ایرانی کرنسی سمیت 2 ارب روپے اور غیر ملکی کرنسی برآمد

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں ایرانی کرنسی کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی سامنے آگئی، جس کے دوران ایف آئی اے نے تقریباً 21 کروڑ روپے مالیت کی ایرانی کرنسی قبضے میں لے لی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون انعام اللہ خان گنڈاپور کے مطابق حوالہ ہنڈی، غیر قانونی مالی سرگرمیوں اور گردوں کی غیر قانونی فروخت کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔

کارروائیوں کے دوران یورپ اور خلیجی ممالک سے منسلک نیٹ ورکس سے 2 ارب روپے بھی برآمد کیے گئے، جبکہ امریکی ڈالرز، سعودی ریال، اماراتی درہم اور دیگر غیر ملکی کرنسی بھی قبضے میں لی گئی۔

ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی دستاویزات پر 2 مسافر آف لوڈ

حکام کے مطابق گزشتہ 15 ماہ میں 549 چھاپے مارے گئے اور 1337 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ غیر قانونی گردے فروخت کرنے والے ایک منظم گروہ کو بھی بے نقاب کیا گیا ہے، جو غریب افراد کو نشانہ بناتا تھا۔

کارروائی کے دوران ایک ڈاکٹر سمیت 4 افراد کو گرفتار کیا گیا، جو پنجاب کے بھٹہ مزدوروں اور کمزور طبقے کو ایک لاکھ روپے کے عوض گردے فروخت کرنے پر مجبور کرتے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں اور اس نیٹ ورک سے مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION